29 جون 2011 - 19:30

ذرائع کے مطابق افغان نیشنل آرمی نے پاکستانی سرحدی حدودکی خلاف ورزی کررتے ہوئے3 مارٹرگولے پاکستانی حدود میں فائر کیے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق افغان آرمی کی جانب سے پاکستانی حدود میں فائرکیے گئے مارٹرگولے 900میٹر اندر جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈا میں گرے۔

ذرائع کے مطابق افغان آرمی نے گزشتہ روز انگور اڈا میں 9 مارٹر گولے فائر کیے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارٹر گولے گرنے سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے بعد پاکستان نے سرحدی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی پر افغانستان سے احتجاج کیا ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔

/110